یہ کیا کردیا ؟سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تقرری پر نوازشریف کو شکوں بھرا کو خط لکھ دیا

ایک پاکستانی اخبار کی خبر کے مطابق سردار اختر مینگل نے نگران وزیراعظم کی تقرری پر مسلم لیگ نون سے ناراض ہوگئے اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نوازشریف کو خط لکھ دیا۔جس میں انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کو ناپسندیدہ عمل قرار دے دیا –

 

 

میدیا نیوز کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے خط میں لکھا ہے کہ جن مسائل کا ذکر 22 جولائی 2022 کو کیا، ان میں اضافہ ہوتا چلا گیا۔ مسائل میں اضافے کا الزام کسی پر ڈالنے کی بجائے اپنی شومئی قسمت کو ہی ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔ اختر مینگل نے خط میں لکھا کہا کہ نگراں وزیراعظم کیلئے ایسے شخص کی نامزدگی ہوئی جس سے ہمارے لئے سیاست کے دروازے بند ہو گئے۔ آپ کے اس طرح کے فیصلوں نے ہم اور آپ میں مزید دوریاں پیدا کر دیں۔ آپ کی جماعت مشرف اور باجوہ کی سازش اور غیر آئینی اقدامات کو اتنی جلدی فراموش کر گئی۔ خط میں اختر مینگل نے شکوہ کیا کہ سیاست دانوں کی بجائے اسٹیبلشمنٹ کی مشاورت سے حل تلاش کیا جا رہا ہے، اہم فیصلوں میں اتحادیوں کو اعتماد میں نہ لینا بد اعتمادی کو دوام بخشے گا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی