یہ اللہ کو منظور اور عوام کا فیصلہ تھا ؛ عابد شیر علی نے شکست مان لی

2018 کے عام انتخابات میں فیصل آباد سے غیر متوقع طور پر ایک نوجوان لڑکے فرخ حبیب نے نواز شریف کے قریبی رشتے دار عابد شیر علی کو سخت مقابلے کے بعد 1200 ووٹوں سے ہرا کر بڑا اپ سیٹ کیا تھا ۔ انہوں نے یہاں سے ایک لاکھ 12 ہزار 740 ووٹ حاصل کیے تھے جب کہ ن لیگ کے عابد شیر علی ایک لاکھ 11 ہزار 529 ووٹ حاصل کر پائے تھے ۔ یہ نشست سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی طرف سے فرخ حبیب کا استعفیٰ منظور کیے جانے کی وجہ سے خالی ہوئی تھی۔

 

اب اس پر گزشتہ روز 16 اکتوبر کو ضمنی الیکشن ہوا تو کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی مگر عمران خان نے یہاں عابد شیر علی کو بری طرح پچھاڑ ڈالا -این اے 108 کے تمام 354 پولنگ سٹیشنز کے موصول ہونے والے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق عمران خان 99 ہزار 841 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے۔ مسلم لیگ ن کے عابد شیر علی نے 75 ہزار 266 ووٹ حاصل کیے۔ عمران خان نے عابد شیر علی کو 24 ہزار 575 ووٹوں سے شکست دے دی

عابد شیر علی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے شکست تسلیم کر لی۔اپنے بیان میں انہوں نے اپنی شکست کو عوام کا فیصلہ قرار دیا اور اپنے ووٹرز اور سپوٹرز کا شکریہ ادا کیا۔عابد شیر علی نے ہار کی وجہ مہنگائی اور بجلی کے بلوں کو قرار دیا ۔اس مقابلے سے قبل بھی ان کا یہی کہنا تھا کہ بجلی کے بڑھتے ہوئے بل اور مہنگائی کی وجہ سے ان کو اپنے حلقے میں الیکشن کیمپین میں بہت مشکلات پیش آرہی ہیں ان ھوں نے پہلے ہی کہ دیا تھا کہ اگر مہنگائی پر بروقت قابو نہ پایا گیا تو مسلم لیگ کا کسی بھی علاقے میں الیکشنم جیتنا ناممکن ہوگا اور کل ان کی بات حرف بہ حرف سچ ثابت ہوئی –

Related posts

بھارتی انتخابات میں کتنےمسلمان امیدوار وں نے الیکشن لڑا ، کتنے کامیاب ہوئے؟

بھارت کے 4 کم عمر نوجوان الیکشن جیت کر پارلیمنٹ پہنچ گئے

ضمنی انتخابات میں حکمران جماعت کا کلین سویپ ؟