یہاں سے جاؤ : پیپلز پارٹی کی نفیسہ شاہ کو بھی سیلاب متاثرین نے واپس بھیج دیا

سندھی پہلی بار بھٹو کی پارٹی سے ناراض ہوگئے وہ عوام جو ہر وقت جئے بھٹو کے نعرے لگاتی تھی اب اپنے رہنماؤں کو اپنے حلقوں میں دیکھنے کو بھی تیار نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ اب سندھ کے لوگوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ زرداری کا ساتھ دینے اور ان کو پانی میں ڈبونے والے حکمرانوں کو کسی طور برداشت نہیں کریں گے اسی لیے آج   سابق وزیراعلیٰ کی بیٹی   اور پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کی اپنے حلقے  میں آمد پر سیلاب متاثرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا، سیلاب متاثرین کے احتجاج کے باعث نفیسہ شاہ واپس جانے پر مجبور ہو گئیں ۔

 

نجی ٹی وی کے مطابق  پیپلز پارٹی کی رہنمانفیسہ شاہ  گزشتہ روز علاقے کا دورہ کرنے کیلئے پہنچیں ، جہاں سیلاب متاثرین نے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم سڑکوں پربال بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، کھانا پینا نہیں فراہم کیا جارہا نہ ہی ٹینٹ ملے ہیں اور تم لوگ فوٹو سیشن کے لیے یہاں آکر ہمارا مزاق اڑارہے ہو -مظاہرین کے احتجاج  کی شدت دیکھ کر  نفیسہ شاہ گاڑی میں چپ چاپ بیٹھ کر واپس روانہ ہوگئیں۔

 

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

پاکستان کی معروف خاتون شیف ناہید انصاری آپا انتقال کر گئیں