24
دنیا میں تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات پاکستان پر بھی پڑنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور امکان ہے کہ نومبر کے مہینے میں پٹروم میں کچھ کمی واقع ہوجائے گی – یکم نومبر سے پٹرول 20 جب کہ ڈیزل 16 روپے لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔
عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی قیمت میں فی بیرل 5 ڈالر کمی ہوئی ہے۔یاد رہے 16 اکتوبر کو پٹرول 40 روپے جبکہ ڈیزل 15 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا تھا۔تاہم عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا ہے ابھی کچھ روز قبل اسرائیل اور حماس کی جنگ کے بعد تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تھا –