یکم جون سے پنجاب میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

پنجاب میں اس سال غیر متوقع طور پر اپریل سے ہی شدید گرمی کا آغاز ہوگیا اور اب مئی میں بھی غضب کی گرمی پڑ رہی ہے اس لیے

 محکمہ تعلیم پنجاب نے یکم جون سے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے ۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اس سال موسم گرما کی تعطیلات یکم جون 2022سے شروع ہوں گی۔ محکمہ نے تمام سکولوں کی انتظامیہ کو 31 مئی تک طلباء کو گرمیوں کی چھٹیوں کا کام فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔گرمیوں کی چھٹیاں دو ماہ یعنی 31 جولائی تک جاری رہیں گی اور یکم اگست سے دوبارہ تعلیمی سرگرمیں شروع ہو جائیں گی اس طرح نئے تعلیمی سیشن کا آغاز یکم اگست سے ہو گا۔ نیا نصاب موسم گرما کی تعطیلات میں سرکاری سکولوں کے طلباءمیں تقسیم کیا جائے گا۔

Related posts

لاہور سمیت پنجاب بھر میں میٹرک کے نتائج کا اعلان

اسلام آباد کے بچوں پر سکول میں بستے لانے پر پابندی

سی ڈی اے کا قابل طلبہ کو ماہانہ 40 ہزار روپے دینے کا اعلان