فلسطین میں اسرائیل کے حملوں میں اب تک 2000 سے زائید مسلمان جان کی بازی ہار چکے ہیں اسرائیل اب تک 6000 سے زیادہ بم گرانے کا خود بھی دعویٰ کرچکا ہے -مسلم ممالک نے مشکل کی اس گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی جان بچانے کے لیے امداد کا سلسلہ شروع کیا ہے -متحدہ عرب امارات نے غزہ پٹی میں جنگ سے متاثر فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان کردیا ، اسی سلسلے میں ہنگامی طبی امدادی سامان سے بھرا طیارہ مصری شہر العریش بھیج دیا گیا جہاں سے امدادی سامان رفح چیک پوسٹ کے راستے غزہ بھیجا جائے گا۔ اماراتی وزیر خارجہ سلطان الشامسی نے کہا کہ امارات نے طبی سامان فلسطینی بھائیوں کو درپیش مشکل حالات میں مدد کی پالیسی کے تحت بھیجا ہے۔ اماراتی وزیر خارجہ نے کہا کہ طبی سامان سمیت مختلف امدادی پروگرام فلسطینیوں کی مدد سے متعلق امارات کی برادرانہ پالیسی کا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اس وقت بہت تکلیف اور دکھ میں گھرے ہیں موت کے سائے ان کے سروں پر منڈا رہے ہیں ان کی قیمتی زندگیاں بچانے کے لیے ادویات اور طبی سامان بھیجا گیا ہے اس سلسلے میں مصر کی حکومت سے بھی مدد لی گئی ہے تاکہ وہاں انسانی مسائل سے دوچار فلسطینی بھائی خصوصا بچوں اور خواتین کا دکھ کم کیا جاسکے۔
یو اے ای نے غزہ میں محصور فلسطینیوں کے لیے امدادی مہم کا اعلان کردیا
21