یوگانڈا کی ٹیم نے پہلی مرتبہ ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا

دنیا میں اسوقت جو کھیل تیزی سے مقبول ہورہا ہے وہ کرکٹ ہے اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ان یورپ اور امریکہ سمیت مختلف براعظموں میں یہ کھیل اپنی پہچان بناچکا ہے -مگر آج دنیا میں ایک اور ملک نے اپنی انٹری ڈال دی جس کا تزکرہ پہلے کبھی کرکٹ کے میدانوں میں نہیں ہوا تھا – یوگانڈا کی کرکٹ ٹیم نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کوالیفائرز میں آج یوگانڈا اور روانڈا کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں یوگانڈا نے 9 وکٹوں سے مخالف ٹیم کو شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرگیا۔ یوگانڈا نے اس سے قبل کینیا اور زمبابوے کو بھی شکست دے کر ٹورنامنٹ کا بڑا اپ سیٹ کیا۔ یوگانڈا پوائنٹس ٹیبل میں زمبابوے سے بہتر پوزیشن پر ہونے کے باعث پہلی مرتبہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا حصہ بن گیا۔خیال رہے کہ نمیبیا، آئرلینڈ، اسکاٹ لینڈ، کینیڈا، اومان اور نیپال کی ٹیمیں پہلے ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں۔ میگا ایونٹ آئندہ سال ویسٹ انڈیز اور امریکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ ٹی -ٹونٹی کا ورلڈ کپ چیمپین اس وقت انگلینڈ ہے -فائنل میں انگلینڈ نے پاکستان کو ہرا کر 2021 میں ٹرافی اپنے نام کی تھی –

Related posts

پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیمیں آج ساڑھے 8 بجے آمنے سامنے

گیری کرسٹن نے قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کی رپورٹ تیار کرلی

پاکستانی ٹیم اگلے ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنے سے بچ گئی