یوکرین سے ایک ہزار سے زائد پاکستانیوں کو نکال لیا گیا: سفیر

یوکرین میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر نول کھوکھر نے بدھ کے روز بتایا کہ جنگ زدہ ملک سے 1,227 پاکستانیوں کو کامیابی کے ساتھ نکال لیا گیا ہے۔

ایک آڈیو پیغام میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ یوکرین سے 1227 پاکستانی شہریوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جب کہ 21 مختلف سرحدی علاقوں کے قریب ہیں۔

Image Source: The Express Tribune

انہوں نے بتایا کہ تقریباً 50 شہری مغربی یوکرین کے شہر ترنوپیل کی طرف جارہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پھنسے ہوئے شہریوں کو شہر پہنچنے پر نکال لیا جائے گا۔

اتوار کو یوکرین میں پاکستانی سفیر نے کہا کہ جنگ زدہ ملک میں سفارت خانہ پاکستانیوں کو جلد از جلد نکالنے کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے امید ظاہر کی تھی کہ انخلا کا عمل ایک دو روز میں مکمل ہو جائے گا۔

سفیر نے کہا کہ ملک میں کرفیو کی وجہ سے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں اور کئی لوگ سرحدی علاقوں میں جمع ہو گئے ہیں۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور