یوٹیوب کا بھی چاہت فتح علی خان کو جھٹکا ؛گانا ڈیلیٹ کردیا

یوٹیوب نے چاہت فتح علی خان کا مشہور گانا ’ بدوبدی‘ ڈیلیٹ کر دیا ۔اس کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس گانے کو میڈم نور جہاں نے گایا تھا جس مین بے تکی تبدیلی کرکے چاہت فتح علی نے اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیا -اور اس کی مقبولیت کی وجہ بھی لوگوں کے وہ کمنٹس تھے جس میں دیکھنے والے گلوکار اور ڈانسر کو لوگ صرف لعن طعن ہی کررہے تھے – تاہم اس گانے نے ایک ہی ماہ میں یوٹیوب پر دیکھتے ہی دیکھتے 28 ملین ویوز حاصل کر لیے تھے۔

یہ گانا ناصرف پاکستانی سوشل میڈیا صارفین اپنی ریلز پر لگارہے تھے بلکہ بھارتی صارفین سمیت چند بھارتی اداکاروں نے بھی اس پر ویڈیوز بنائیں جس کی وجہ سے یہ تاپ ترینڈ میں آگیا تھا ۔تاہم اس وائرل گانے بدو بدی کو اب یوٹیوب سے ڈیلیٹ کر دیا گیا ہے جس کی وجہ کاپی رائٹ ہے۔ یہ گیت ملکہ ترنم نور جہاں کی ملکیت ہے جسے چاہت فتح علی خان نے بغیر اجازت کے گایا اور یوٹیوب پر اپلوڈ کیا تھا۔

متعدد میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یوٹیوب کی جانب سے چاہت فتح علی خان کے گانے بدو بدی کو غیر قانونی طور پر گانے اور اپنے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کرنے کے نتیجے میں حذف کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے اپنے متعدد گانوں کے بعد بدو بدی گزشتہ ماہ ریلیز کیا تھا۔مگر اب ان کو پھر اور حزیمت اٹھانا پڑے گی لیکن وہ اب اس کے عادی ہوچکے ہیں –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ