یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی کی قیمتوں میں 60 روپے کلو تک کمی

جب سے حکومت نے ذخیرہ اندوزوں اور دوسرے مافیاز کے خلاف سخت کاروائیوں کا آغاز کیا ہے تو مہنگائی میں کسی حد تک کمی آنی شروع ہوگئی ہے اب اس کا اثر گھی پر بھی پڑا ہے اور گھی کویوٹیلیٹی سٹور پر سستا کردیا گیا -مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے اچھی خبر،یوٹیلیٹی سٹورز پر برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں 60 روپے فی کلو تک کمی کردی گئی۔مگر وہاں سب سے بڑا مسئلہ عوام کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر یہ اشیاء لینا پڑتی ہیں اور پھر وہاں ڈیوٹی پر موجود سرکاری ملازم ان مردو خواتین سے برا برتاؤکرتے ہیں جس سے ان کی عزت نفس مجروح ہوتی ہے -حکومت کو چاہیے کہ ایسی منصوبہ بندی کریں کہ سستی اشیاء کے حصول کے لیے ان کا وقار مجروح نہ ہو –

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق برانڈڈ گھی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق ملک بھر کے تمام یوٹیلیٹی سٹورز پر ہوگا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے رجسٹرڈ صارفین کیلئے گھی 385 روپے سے کم کر کے 325 روپے فی کلو کردیا گیا ،عام صارفین کیلئے فی کلو گھی کی قیمت 455 سے کم کر کے 395 کردی گئی،یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر نافذالعمل ہوگا۔

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور