یونان میں یوکرین کا ایک کارگو طیارہ گر کر تباہ ہو گیا خدشہ ہے کہ جہاز کو روس یا کسی اور ملک کی جانب سے نشانہ بنا یا گیا ہے ۔ عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق اس مال بردار طیارے میں عملے کے 8افراد سوار تھے جو سب کے سب ہلاک ہوگئے ۔بتایا گیا ہے کہ اس طیارے میں خطرناک مواد لدا ہوا تھا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ شمالی یونان میں طیارہ ہچکولے کھاتا ہوا زمین پر آ گرا اور اس میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔
یوکرین کا سامان بردار طیارہ یونان میں گر کر تباہ ہو گیا، سربیا سے بنگلہ دیش جاتے ہوئے فوجی سامان لے جانے والا طیارہ کاوالا کے قریب گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں عملے کے تمام آٹھ افراد ہلاک ہو گئے۔#PakistanCooperativeOrganizationpic.twitter.com/djXid2pv4c
— Pakistan Cooperative Organization[Official] (@Pak_Coop_Org) July 18, 2022
اس طیارے میں 11ٹن ہتھیاروں کے ساتھ ساتھ بارودی سرنگیں تھیں جو بنگلہ دیش لے جائی جا رہی تھیں۔ طیارے کے گرتے ہی زوردار دھماکہ ہوا اور فضاءمیں آگ کا ایک گولہ بلند ہوا اور دیکھتے ہی دیکھتے طیارہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا