آج سے چند روز قبل یونان میں کشتی الٹنے سے 500 کے قریب افراد ڈوب کر جاں بحق ہوگئے تھے -جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ ان میں 300 کے قریب پاکستانی تھے جن کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں -یونان میں کشتی الٹنے سے 298 پاکستانیوں کی مبینہ ہلاکت کے معاملے میں مرکزی ایجنٹ کو کراچی سے گرفتار کر لیا گیا۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ملزم ساجد آذربائجان فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا، ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے متعدد افراد کو لیبیا بھیجا، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ملزم کا نام سٹاپ لسٹ میں موجود ہے۔یاد رہے کہ جنوبی یونان کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 298 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جبکہ 12 افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے ۔ �اس وقعہ کے بعد بچ جانے والے افراد کی ویڈیوز نے ہر درد دل رکھنےوالے پاکستانی کو غمگین کردیا -ہم سپریم کورٹ سے توقع رکھتے ہیں کہ اس واقعے کا ازخود نوٹس لے کر مجرمان کو قرار واقعئی سزا ملے گی -کیونکہ جب تک عدالتیں اس طرح کے واقعے پر سزائیں نہیں سنائی جائیں گی یہ مافیا انسانی جانوں سے اسی طرح کھلواڑ کرتا رہے گا –