گزشتہ ماہ یونان میں ایک کشتی حادثہ ہوا تھا جس میں سینکڑوں پاکتانیوں سمیت 500 سے زائید افراد ڈوب کر جان کی بازی ہار گئے تھے جس پر دنیا بھر میں بہت شور اٹھا تھا اس پر پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں حرکت میں آئیں اور ان گھناؤنی سرگرمیوں کے پیچھے چھپے افراد کی تلاش شروع کردی اور بہت سے افراد جو انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث تھے انہیں تلاش بھی کیا اور پکڑ بھی لیا -اب اس میں ایک اور پیش رفت سامنے آئی ہے -یونان کشتی حادثے میں ملوث 26 انسانی سمگلرز کی جائیدادیں ضبط کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔
یونان کشتی حادثہ کیس-ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سرکل گجرات کی کارروائیاں
یونان کشتی حادثہ میں ملوث اشتہاری سمیت 4 انسانی سمگلر گرفتار۔ملزمان گجرات،کھاریاں اور منڈی بہاولدین سے گرفتار۔
ملزمان نے کئی پاکستانیوں کو غیر قانونی راستے سے یورپ بھجوانے کے لئے کروڑوں روپے بٹورے۔ pic.twitter.com/qaIB6UhbvI— Federal Investigation Agency – FIA (@FIA_Agency) July 13, 2023
ایف آئی اے ے ملزمان کے شہروں سے متعلقہ ڈپٹی کمشنروں کو مراسلے جاری کئے ہیں جن میں 26 انسانی سمگلروں کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیدادیں ضبط کرنے سے متعلق ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے کی طرف سے جاری مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث انسانی سمگلروں کے خلاف مقدمات درج ہیں لہذا ان کی جائیدادیں ایف آئی اے ایکٹ 1974 کے سیکشن 5(5) کے تحت ضبط کر لی جائیں۔