دنیا بھر میں غیر قانونی طریقے سے دوسرے ممالک جانے والے افراد کے حادثات تھم نہ سکے -آج ابھی ایسا ہی ایک المناک حادثہ یونان میں پیش آیا – یونان میں تارکین وطن کی کشتی پانی میں ڈوب گئی -جس میں 500 سے زائید افراد سوار تھے -حادثے میں پاکستانیوں سمیت 78 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ درجنوں لاپتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق یونان کے سمندر میں تارکین وطن کی کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد کے سوارتھے جس کی وجہ سے کشتی کا توازن بگڑا اور وہ الٹ گئی۔ یونانی حکام کے مطابق کشتی میں 500 سے لیکر 700 افراد سوار تھے جو پانی میں ڈوب گئے۔ فوجی طیارے، ہیلی کاپٹر اور 6 کشتیوں کے ساتھ ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے 100 افراد کو سمندر سے بحفاظت نکال لیا۔یونان کی وزارت شپنگ کے مطابق جہاز میں سوار زیادہ تر کا تعلق مصر، شام اور پاکستان سے تھا جس کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ اس میں کتنے پاکستانی سوار تھے جو پانی میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے –