یوم پاکستان کے لیےپاک فوج نے نیا گیت” شاد رہے پاکستان ” جاری کردیا

آئی ایس پی آر نے جمعرات کو یوم پاکستان کی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر قومی نغمہ” شادتھا ،شاد ہے اورشاد رہے پاکستان ” جاری کردیا ۔یوم پاکستان 23 مارچ کے حوالے سے تیار کیا گیا یہ ایک منفرد نغمہ ہے جو اس پاک سرزمین کے لیے ایک دعا بھی ہے اور ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کرتا ہے کہ پاکستان شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے گا ۔

یہ گانا پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے شاندار ماضی، حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناؤں کا مظہر ہے – پاکستانی موسیقار شجاع حیدر نے اس گیت کو لکھا اور کمپوز کیا ہے یشل شاہد اور شجاع حیدر کی سریلی آوازوں نے اس گانے کو مزید خوبصورت بنا دیا ہے۔ گانے کے بول کہتے ہیں کہ چاند اور ستارہ ایسے ہی جگمگاتے رہیں، افق پر تیرا نام یوں جگمگاتا رہے ہمارا دل و جان وطن پر قربان، پاکستان شاد رہے تابندہ رہے آزاد رہے ۔

Related posts

وطن دشمنوں کے ساتھ لڑائی میں کیپٹن اسامہ شہید ؛2 دہشت گرد ہلاک

کیپٹن کرنل شیر خان شہید (نشانِ حیدر) کا 25واں یومِ شہادت

محرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیےپنجاب میں فوج طلب