یوم پاکستان پرسجل علی اور عدنان صدیقی کو تمغہ امتیاز مل گیا

یوم پاکستان پر فوجی جونوں کے ساتھ ساتھ سول افراد کو بھی ملک کے لیے شاندار خدمات پر تمغے پہنائے جاتے ہیں -اسی حوالے سے گورنر ہاؤس لاہور اور سندھ میں تقریبات ہوئیں -حکومت نے بہترین اداکاری پر عدنان صدیقی اور سجل علی کو سول اعزازت سے نواز دیا۔
گورنر ہاؤس پنجاب میں یوم پاکستان کے موقع پر سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں تعلیم، صحت،کھیل اور فن سمیت مختلف شعبوں سے منسلک افراد کو تمغہ امتیاز سے نوازا گیا۔گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اداکارہ سجل علی کو تمغہ امتیاز سے نوازا۔دوسری جانب گورنر ہاؤس سندھ میں بھی سول اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جہاں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو اعزازات سے نوازا۔یوم پاکستان پر اداکار عدنان صدیقی اورقادربخش مٹوکو تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازاگیا جبکہ تھر سے تعلق رکھنے والی مائی دہائی کوپرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ایوان صدر میں ہونے والی تقریب میں وزیراعظم آزاد کشمیر اور مختلف ملکوں کے سفراء شریک ہوئے ، دوران تقرریب صدر مملکت نے سینئر سیاست دان راجہ طفر الحق، سید قائم علی شاہ، بریگیڈیئر سرفراز مرحوم ، ڈاکٹر شمشاد ، ایئر مارشل ریٹائرڈ نجیب اختر ،ڈاکٹر محمد امجد ثاقب ، صلاح الدین صدیقی کو ہاکی کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر ،افتخار عارف کو شاعری اور ادب کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر نشان امتیاز سے نوازا گیا ۔ان کے علاوہ مشہور مزاحیہ شاعر انور مسعود ، فواد حسن فواد کو خدمات عامہ ، سید طارق فاطمی کو خارجہ امور میں خدمات انجام دینے پر ، احمد شاہ ، طارق باجوہ کو معاشی خدمات پر ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔
مشتاق سکھیرا کو پولیس کے شعبے میں خدمات انجام دینے پر ہلال شجاعت سے نوازا گیا ، ناصر محمود کھوسہ کو خدمات عامہ کے شعبے میں ہلال امتیاز دیا گیا ۔ مفتی عبدالشکور جو ٹریفک ھادثے میں جان بحق ہوگئے تھے ، کو عوامی خدمات کے شعبے میں بعداز وفات ہلال امتیاز سے نوازا گیا ۔

Related posts

عمران خان نے آل پارٹیز کامفرنس میں شرکت کا اشارہ دے دیا

جو لابی اسرائیل سے بھی نہ ہوسکی وہ تحریک انصاف نے کردکھا ئی -عمران خان

پی ٹی آئی کا اگلا ہدف اقتصادی پابندیاں لگوانے کی قرارداد ہے ؛عرفان صدیقی