پاکستانی قوم ویسے تو ہر تہوار ہی بہت جوش اور ولولے کے ساتھ مناتی ہے جس میں اس کے شانہ بشانہ حکومتی ادارے اور افواج پاکستان بھی کھڑی دکھائی دیتی ہیں 14 اگست کو تو بالکل عید کا سا سما ں ہوتا ہے -گھروں پر سبز ہلالی پرحموں کی بہار ہوتی ہے تو گلی کوچوں میں ملی نغموں اور شہنائیوں کا شور رات گئے تک جاری رہتا ہے

مگر 6ستمبر کا دن اس لحاظ سے منفرد ہے کہ دنیا میں چند قومیں ہی ایسی ہیں جنھوں نے اپنے حملہ آور کو ایسا سبق چکھایا کہ اس کو اپنا ملک ہاتھ سے جاتا ہوا محسوس ہوا -یہ آج سے 56 سال قبل کی بات ہے جب بھارتی فوج یہ سوچ کر لاہور ،سیالکوٹ ،سرگودھا ،۔قصور اور دیگر شہروں پر حملہ آور ہوئی تھی کہ کہ ایک دن میں وہ لاہور پر قبضہ جما لیں گے اور شام کا کھانا لاہور کے ہوٹل میں کھائیں گے مگر ان سب کو تو اپنے شہر بچانے مشکل ہوگئے اور انڈیا کی حکومت کی دوڑیں لگ گئیں امریکہ اور دوسرے ممالک نے بیچ بچاؤ کرایا تو پاکستانی فوجیوں نے ان کے علاقے سے اپنی فوجیں واپس بلائیں
آج بھی ہندوستان سے چھینے گئے جہاز ۔ٹینک اور جیپیں اور دوسرا سامان پاکستان کے مختلف علاقوں میں ایک طرف عوام کی تفریح کا ذریعہ بن گیا ہے تو دوسری طرف ہماری افواج کی کامرانیوں کی پوری داستان بھی بیان کررہاہے 65 کی جنگ میں پاکستان نے انڈیا کا اتنا دفاعی نقصان کیا جو ان کی سوچ سے بھی باہر تھا صرف یونس حسن اور ایم ایم عالم نے اور سجاد حیدر نے ان کے 17 طیاروں کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا آج بھی پاکستان کے ان نامور سپوتوں کی مثالیں دنیا بھر کی فضائی افواج میں دی جاتی ہیں
پاک بھارت جنگ جو 17 دن جاری جارہی اس مین جو ترانے بجائے گئے اور ملی نغمے گائے گئے آج 50 سال بعد بھی ان کی مقبولیت میں رتی برابر کمی نہیں آئی بلکہ ان کے کلرفل ریٹیکس نے انہیں اور جاندار بنادیا ہے -خاص طور سے میڈم نور جہاں ،مہدی حسنِ شوکت علی اور دیگر بہت سے فنکاروں نے محاذ جنگ پر جا کر بھی گیت گائے پاکستانی قوم نے جس طرح ایک ہوکر اس جنگ کا مقابلہ کیا قوموں کی تاریخ میں اس کی مثال کم ہی ملتی ہے -پاکستانی قوم نہتے میدان جنگ پر جاتے اپنی افواج کے لیے کھا نا اور دیگر سامان لیکر پہنچتے اور ان سے جہاد میں شامل ہونے کی خواہش طاہر کرتے قوم کے اس جزبے نے ہماری افواج کے خون کو گرمادیا اور ہم نے اپنے سے بری اور جدید اسلحے سے لیس فوج کو ناکوں چنے چبوادیے اور یوں یہ جنگ پاکستان کی ٖتح کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچی اور پوری پاکستانی فوج کا دنیا میں ڈنکا بج گیا