یوم القدس : پاکستان بھر میں جمعہ الوداع کے بعد اسرائیل کے خلاف جلسے جلوس

خیبرپختونخوا میں یوم القدس کی مناسبت سے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم اور مسجد اقصیٰ میں نمازیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائیوں کی مذمت میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں دہایوں سے جاری یہ ظلم وستم آج بھی جاری ہے اور مظلوم فلسطینی اسرائیلی فوج کے ظلم اور بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں -اسی رمضان میں بے گناہ فلسطینوں کو 3 بار مسجد کے اندر روزے کی حالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ۔

صوبائی دارالحکومت میں امامیہ جرگہ اور متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان خیبر پختونخوا کے زیراہتمام بالترتیب پشاور شہر اور چھاؤنی کے علاقوں میں مرکزی ریلیاں الگ الگ نکالی گئیں۔

پشاور شہر سے نکالی گئی ریلی اخونزادہ مظفر علی کی قیادت میں جامع مسجد کوچہ رسالدار سے شروع ہو کر چوک شہیداں پر اختتام پذیر ہوئی۔

متحدہ علماء مشائخ کونسل پاکستان کے امیر مولانا شعیب کی سربراہی میں سنہری مسجد سے نکالا گیا جلوس شیر شاہ سوری روڈ پر اختتام پذیر ہوا۔

اس موقع پر مولانا محمود الحسن، مولانا عبید اللہ، قاری حفیظ الرحمن اور دیگر سمیت متعدد علمائے کرام نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ لوگوں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

ریلیوں میں مذہبی جماعتوں اور سیاسی جماعتوں کے کارکنوں اور تاجروں نے شرکت کی۔ عوام نے بے گناہ مسلمانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے۔

مظاہرین نے اسرائیلی اور امریکی پرچم نذرآتش کیے اور مقبوضہ علاقے کے مظلوم مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیا۔

انہوں نے فلسطینی عوام کی مکمل حمایت کا اظہار کرتے ہوئے مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی خواتین اور بچوں سمیت بے گناہ مسلمانوں کے قتل میں ملوث ہیں۔

Related posts

محرم میں امن و امان کیلئے خطرہ بننے والے شر پسندافراد کی فہرستیں طلب

سعودی عرب کا غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف ایکشن کا فیصلہ

روزے میں دوسروں کی افطاری کے لیے پیسے جمع کرنے والا دنیا میں وائرل