پاکستان کے آل فارمیٹ کپتان بابر اعظم اور دیگر دو افراد کو ملک کی آزادی کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر سول ایوارڈز سے نوازا گیا۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم کو پاکستان کا تیسرا اعلیٰ ترین سول اعزاز ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
دریں اثنا، پاکستان خواتین کی کپتان بسمہ معروف کو تمغہ امتیاز اور بلائنڈ کرکٹر مسعود جان کو پرائیڈ آف پرفارمنس کا ایوارڈ دیا گیا۔
PCB CONGRATULATES Masood Jan (blind cricketer), Pakistan men's team captain Babar Azam and Pakistan women's team captain Bismah Maroof at being conferred with civil awards on Pakistan's 75th anniversary. pic.twitter.com/dscGoqJ5Zq
واضح رہے کہ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے ملک کی 75ویں ڈائمنڈ جوبلی سالگرہ کے موقع پر 253 پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی شہریوں کو پاکستان سول ایوارڈز سے نوازا۔
شہریوں کو مختلف شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھانے پر ایوارڈز سے نوازا گیا۔ ان ایوارڈز کی تقریب رونمائی 23 مارچ 2023 کو یوم پاکستان پر ہوگی۔