یوسف پٹھان نے سوا 4 لاکھ ووٹ کے کرکانگریس اور بی جے پی امیدواروں کو ہرا دیا

بھارت کے سابق سپر سٹار آل راؤندر یوسف پٹھان نے مغربی بنگال کے حلقہ بہارم پور سے بڑی کامیابی حاصل کرلی انھوں نے کانگریس کے امیدوار ادھیر رنجن چوہدری کو بڑے مارجن سے مات دی ۔بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق یوسف پٹھان نے کانگریس امیدوار کے 3 لاکھ 59 ہزار 367 کے مقابلے میں 4 لاکھ 23 ہزار 451 ووٹ حاصل کیے۔ اسی نشست پر بی جے پی کے امیدوار ڈاکٹر نرمل کمار ساہا تیسرے نمبر پر رہے جنہوں نے 3 لاکھ 23 ہزار 685 ووٹ حاصل کیے۔

اپنی جیت کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے یوسف پٹھان کا کہنا تھا کہ ’میں ان سب کو مبارکباد دیتا ہوں جو میرے ساتھ رہے، یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ تمام ورکرز کی جیت ہے۔ میں اپنی جیت پر انتہائی خوش ہوں۔‘انہوں نے مزید کہا کہ ریکارڈ بنتے ہی ٹوٹنے کےلیے ہیں، میں ادھیر رنجن کی عزت کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ میں گجرات میں اپنے خاندان والوں کے ساتھ بھی ہوں گا، لیکن اب مجھے بیہرم پور میں ایک اور خاندان مل گیا ہے۔ میں نے اپنی کامیابی کے بعد ممتا بینرجی سے بات کی ہے، وہ سب بہت خوش ہیں۔

Related posts

آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا

شاہد آفریدی نے بھی بابر اعظم سے بڑا شکوہ کردیا

انگلینڈ، جنوبی افریقہ اور بھارت اور افغانستان سیمی فائنل میں پہنچ گئے