یورپ میں قیامت خیز گرمی سے 748 افراد ہلاک

یورپ میں بھی ماحولیاتی تبدیلیوں نے اپنا اثر دکھانا شروع کردیا آج یورپ کی تاریخ کا گرم ترین دن ہے لوگوں نے ٹھنڈے باغات ،پارکس اور سویمنگ پولز کا رخ کرلیا تاکہ وہاں پانی میں رہ کر دن گزارا

سپین اور پڑوسی ملک پرتگال میں ہیٹ ویو کے دوران گرمی سے کم از کم 748 اموات کی اطلاع ملی ہے جولائی کے اوائل میں درجہ حرارت 45 ڈگری سنٹی گریڈ  تک پہنچ گیا تھا۔ ہیٹ ویو کی وجہ سے کچھ علاقوں میں درجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے اس گرمی کی وجہ سے اموات بھی رپورٹ ہورہی ہیں

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کی لہریں زیادہ شدید، طویل ہوتی ہیں اور خشک سالی کے ساتھ ساتھ جنگلات میں آگ پر قابو پانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اگلے چند روز تک موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث موسم مزید شدید اور جنگل کی آگ میں اضافہ ہوتا رہے گا۔

انگلینڈ میں حکام نے پہلی بار شدید گرمی کی وارننگ جاری کی ہے اور موسمی سروس کی پیش گوئی ہے کہ 2019 میں 38.7 ڈگری  کا ریکارڈ ٹوٹ سکتا ہے۔

Related posts

پنجاب میں 10 سے 15 جولائی تک شدیدمون سون بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے جولائی میں شدید بارشوں کی پیشن گوئی کردی

لاہور کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اوربارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا