یمن کا ایک بار پھر سعودی عرب پر میزائل حملہ

سعودی عرب اور یمن میں لڑائی کا سلسلہ تھم نہ سکا کبھی سعودی عرب یمن پر بم برساتا ہے توکبھی یمن سعودی عرب پر میزائل برسادیتا ہے دونوں مسلم ممالک کی یہ دشمنی پوری دنیا میں مسلمانوں کی بدنامی کا سبب بن رہی ہے کیونکہ اس جنگ میں صرف بے گناہ مسلمان ہی جان کی بازی ہار رہے ہیں -اب اطلاعات موصول ہورہی ہیں کہ ایک بار پھر یمن نے سعودی عرب پر میزائل حملے کیے ہیں

پاکستان نے سعودی توانائی کی تنصیبات پر حوثیوں کے تازہ ترین حملوں کی “شدید مذمت” کی ہے جس نے جدہ میں تیل کی بڑی کمپنی آرامکو کے پیٹرولیم مصنوعات کے ڈسٹری بیوشن اسٹیشن کو نشانہ بنایاگیا ، جس سے دو اسٹوریج ٹینکوں میں آگ لگ گئی لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ جدہ بلک پلانٹ شہر کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے بالکل جنوب مشرق میں واقع ہے اور مکہ جانے والے زائرین کے لیے ایک اہم مرکز ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے پریس کو جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کو کسی بھی خطرے کے خلاف برادر مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی مکمل حمایت اور یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے ۔بیان میں ان حملوں کو فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔

جمعے کا حملہ یمن میں حوثیوں کے خلاف سعودی قیادت میں اتحاد کی فوجی مداخلت کی ساتویں برسی سے قبل حملوں کی لہر کا حصہ تھا، جس میں متعدد شہری مارے گئے ہیں ۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے