یاسین ملک کو کلبھوشن یادھو کی طرح اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دیں، بھارت سے مطالبہ

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے جمعرات کو بھارتی حکام سے مطالبہ کیا کہ جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین یاسین ملک کو بھارتی جیل میں ان کے اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی جائے جس طرح پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو اہل خانہ سے ملاقات کی اجازت دی ہے۔

Image Source: BS

آج ہفتہ وار بریفنگ کے دوران دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کو اہل خانہ سے ملنے کی اجازت دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یاسین ملک کو بھارتی حکام نے غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا ہوا ہے اور انہیں بین الاقوامی اصولوں کے مطابق ان کے اہل خانہ کو بھی ان سے ملنے کی اجازت دینی چاہیے۔
انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اس غیر انسانی فعل کا نوٹس لے۔
ایف 16 طیاروں کی اوور ہالنگ کے لیے امریکا کی جانب سے 450 ملین ڈالر کی پیشکش کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ متعلقہ ادارہ تکنیکی مسائل پر تفصیلات بتا سکتا ہے تاہم وہ امریکا کی جانب سے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کرے گا۔

Related posts

برطانوی پارلیمنٹ میں 15 برٹش پاکستانی اراکین ؛4 نئے ،11 پرانے چہرے

برطانو ی انتخابات میں مسلم امیدواروں نے بڑے بڑے برج الٹ دیے

آسٹریلیا کی پارلیمنٹ پر مظاہرین نے فلسطین کے بینر لگادیے