یاسر شاہ کی کردار کشی پر رمیز راجہ کا اظہار ناراضگی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین رمیز راجہ نے میڈیا میں چلنے والی خبروں پر اظہار افسوس کیا ان کا کہنا تھا کہ تحقیق کے بغیر ملک کی خاطر کھیلنے والوں کو اس طرح بدنام کرنا ٹھیک نہیں اس معاملے پر بات کرتے ہوئے راجہ نے پاکستان کرکٹ کے لیے پیدا ہونے والی منفی سرخیوں پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

ہم اب بھی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں لیکن میں کہوں گا کہ یہ کھلاڑی پاکستان کے سفیر ہیں اور ایسی سرخیاں پاکستان کرکٹ کے لیے اچھی نہیں ہیں۔ یہ ہمارے لیے ایک پرسکون دور ہونا چاہیے تھا کیونکہ ایک اچھا احساس پیدا ہوا تھا، راجہ نے کہا۔یاسر شاہ نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

پی سی بی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا: ہم نے نوٹ کیا ہے کہ ہمارے ایک سینٹرل کنٹریکٹ یافتہ کھلاڑی کے خلاف کچھ الزامات لگائے گئے ہیں۔”پی سی بی اس وقت معلومات اکٹھی کر رہا ہے اور تب ہی تبصرے پیش کرے گا جب مکمل حقائق ہوں گے۔

یہ مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 376 (ریپ کی سزا)، کی دفعہ 292 کے تحت درج کیا گیا ہے جو فحش مواد کی گردش سے متعلق ہے۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل