پیپلزپارٹی عام انتخابات میں کسی جماعت سے اتحاد نہیں کرے گی؛نثار کھوڑو

پیپلز پارٹی جس نے نون لیگ کے ساتھ مل کرتحریک انصاف کی حکومت گرائی تھی اور پھر اس حکومت کے ساتھ مل کر الیکشن لڑ ے اب کھل کر نون لیگ کے خلاف بولنے لگی ہے -بعض سینئیر صحافیوں کا کہنا ہے کہ نون لیگ نے پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ کردیا ہے -اور اسے سیاست سے آؤٹ کرکے دوبارہ وزیراعظم کی کرسی پر بیٹھنا چاہتے ہیں -اسی لیے اب اس جماعت نے نون لیگ سے راستے الگ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے – پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سمیت کسی جماعت سے الیکشن اتحاد نہیں کرے گی۔انہوں نے ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا پیپلز پارٹی اپنے پلیٹ فارم پر الیکشن لڑے گی، آئین کے ہوتے ہوئے ملک میں صدارتی نظام نہیں آسکتا، اگر آئین کو توڑنے کی ہمت ہے تو پھر صدارتی نظام لا کر دکھائیں، ہر الیکشن میں پیپلزپارٹی مخالف اتحاد بنتے رہے ہیں۔

 

نثار کھوڑو نے مزید کہا مخالفین کا اتحاد ہی انتخابات سے قبل شکست کا اعتراف ہے، پیپلز پارٹی کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے کہ نگران سیٹ اپ الیکشن کروانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی اسی لیے پیپلز پارٹی نے مگران حکومت کو خبردار کیا کہ نگران حکومت دو سال حکومت کرنے کا سوچے بھی نہیں ورنہ عوام کا سخت رد عمل آئے گا، نگران حکومت لمباعرصہ حکومت نہیں کرسکتی یہ عمل غیرآئینی ہوگا۔نثار کھوڑو نے کہا پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں ہے، اگر کسی پر مقدمہ ہے تو عدالت میں ثابت کیا جائے، کارکن عام انتخابات کی تیاری کریں، آئینی طور پر انتخابات 90 دن میں کرائے جائیں، حلقہ بندیوں میں جب نشستیں بڑھ نہیں رہیں تو پہر حلقہ بندیوں میں اتنا وقت کیوں ضائع کیا جا رہا ہے۔پیپلز پارٹی کے بارے میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ اگر الیکشن فروری سے آگے گئے تو یہ جماعت سڑکوں پر آجائے گی اس کے علاوہ اگر وکلاء تحریک شروع ہوتی ہے تو بھی تحریک انصاف کے ساتھ پیپلز پارٹی کنٹینر پر نظر آئے گی اور اے این پی اور جماعت اسلامی بھی ان کے ہم خیال ہونگی –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی