ہیکرز ان ایکشن : بینظیر انکم سپورٹ کی رقم غائب ہونے کا خطرہ

بینظیر انکم سپورٹ کی چئیر پرسن شازیہ مری نے وہ خبر سنادی جس کا بہت سے لوگوں کو خدشہ تھا ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام میں جمع کی جانی والی رقم ہیکرز نکال رہے ہیں اب پی ٹی آئی کے لوگ ان کو آڑے ہاتھوں لیں گے کیونکہ پیپلز پارٹی کے سیاستدان پہلے ہی صحافیوں یو ٹیوبرز اور عمران خان کی جماعت کے رہنماؤں کے نشانے پر ہیں اور اس بات کا خدشہ تھا کہ احساس پروگرام کے برعکس بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد برد کی جائے گی اور اب یہ بات سچ ثابت ہورہی ہے کیونکہ ان کی اپنی جماعت کی سربراہ اس بات کی تصدیق کررہی ہیں کہ رقم� نکلوائی جارہی ہے اور اکاؤنٹ ہیک ہورہے ہیںاس کے علاوہ شازیہ مری نے یہ بھی اعلان کیا تھا کہ ان کی حکومت سیلاب متاثرین میں اب تک 25 ارب روپے تقسیم کرچکی ہے جس پر سوشل میڈیا میں ان کا بہت مزاق اڑایا گیا تھا

 

سیلاب متاثرین کے فنڈز کیلئے مختص اکاؤنٹس ہیک کرکے رقم نکلوانے کا انکشاف ہوا ہے جس کے بعد ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے.
وفاقی وزیر اور چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری نے بتایا کہ ہیکرز سیلاب متاثرین کی رقم ہیک کررہے ہیں، سائبرکرائم میں ملوث افراد بی آئی ایس پی کی رقم ہیک کر کے نکلوا رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم دے دیا ہے، جلد ہی مجرموں تک پہنچ جائیں گےمگر نہ ماضی میں کسی مجرم کی پکڑ ہوئی ہے اور نہ ہی اس بار کسی کے پکڑے جانے کی امید ہے خدا کرے کہ اس بار سندھ پولیس شازیہ مری کے اس دعوے کی لاج رکھ لے .

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور