ہیٹ ویو اور شدید گرمی بچوں کی قبل از وقت پیدائش کا سبب بن سکتا ہے

امریکی ماہرین نے امریکا کے 50 زیادہ آبادی والے شہروں کی حاملہ خواتین پر 25 سال تک تحقیق کی ،اس طویل مگر منفرد امریکی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہیٹ ویو اور انتہائی سخت گرم موسم کی وجہ سے خواتین کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔ ۔

امریکی ماہرین نے 1993 سے 2017 تک امریکا کے مختلف شہروں کی 5 کروڑ سے زائد حاملہ خواتین کے ریکارڈ کا جائزہ لیا اور خواتین کے ہاں بچوں کی پیدائش کے وقت کو ماحولیاتی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے تناظر میں دیکھا۔ماہرین نے خصوصی طور پر مارچ سے اکتوبر کے مہینوں میں ہونے والے بچوں کی پیدائش اور موسم کا موازنہ کیا تو معلوم ہوا کہ گرم موسم کی وجہ سے خواتین کے ہاں قبل از وقت بچوں کی پیدائش ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین نے بتایا کہ گزشتہ 25 سال کے دوران گرم موسم کی وجہ سے امریکا بھر میں 53 لاکھ بچے بھی مکمل مدت گزارنے سے قبل پیدا ہوئے۔ تاہم اگر بچوں کی پیدائش 37 ویں ہفتے سے بھی قبل ہوجائے تو اس کے لیے پری ٹرم برتھ کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے اور ایسے بچوں میں صحت کے متعدد مسائل دائمی بن جاتے ہیں۔ماہرین نے پایا کہ اگر کسی خاتون کے حمل کے دوران مسلسل چار دن تک ہیٹ ویو جاری رہے تو ان کے ہاں بچے کی پیدائش قبل از وقت ہونے کے امکانات 2 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں، اسی طرح اگر ہیٹ ویو کا دورانیہ زیادہ ہوتو معاملات مزید سنگین بن سکتے ہیں۔

Related posts

بہت جلد تھکن کمزوری اور نقاہت کی بنیادی وجہ اور اس کا علاج کیاہے؟

چینی سائنس دانوں نے شوگر کا علاج دریافت کرلیا

پمز ہسپتال کی 100 نرسیں برطرف ؛ہاسٹل چھوڑنے کا حکم