ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 2ہزار اور گھروں میں گاڑیاں دھو نے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ ہوگا

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے لاہور میں شہریوں کی زندگیوں کی حفاظت اور شہر کو آلودگی سے بچانے کے لیے پولیس کو سڑک پر آکر قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کو بھاری جرمانے کرنے کا حکم دے دیا -آج عدالت نے سموگ کے تدارک کیلئے دائر درخواستوں کا تحریری حکم جاری کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں موٹر سائیکل پر ہیلمٹ نہ استعمال کرنے والوں کو 2ہزار روپے جرمانے اور گھروں میں گاڑیاں دھو کر پانی ضائع کرنے والوں کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دے دیا ، حکمنامہ میں گرین بیلٹس پر پارکنگ کرنے والے افراد کو 5ہزار روپے جرمانہ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے کہاکہ ڈولفن پولیس شہر کا راؤنڈ کرے اور خلاف ورزی کرنے والوں کو قانون کے تابع لائے ، حکمنامہ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایل ڈی اے آئندہ کوئی پروجیکٹ عدالت کی اجازت کے بغیر شروع نہ کرے، ایل ڈی اے ترقیاتی منصوبوں کیلئے محکمہ ماحولیات سے بھی ہدایات لے ۔لاہور ہائیکورٹ نے کہاہے کہ دھواں چھوڑنے والے بھٹوں کیخلاف متعلقہ افسران کارروائیاں کریں، بھٹوں کیخلاف کارروائیاں نہ کرنے والے افسران کیخلاف فوجداری مقدمات درج کئے جائیں گے،عدالت نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ شہر میں مزید درخت لگائے جائیں اور پرانے درختوں کو بھی محفوظ بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔لاہور کو مزید گرین بناکر آلودگی کو کنٹرول کیا جائے –

Related posts

کچے کا بدنام زمانہ ڈاکو امداد بھیو بھائی نظیر سمیت مارا گیا

احمد فرہاد کی اہلیہ پولیس کی بنائی ایف آئی آر پر دلی رنجیدہ

گنگا رام ہسپتال میں چوری پر پولیس نے عملے کو ہی پکڑلیا