پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما اور وزیردفاع نے اس بات کا اقرار کرلیا کہ ہماری حکومت اس طرح ڈیلیور نہیں کرسکی جو ہم سے توقع تھی اسی لیے انھوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے حالات کے مطابق ریلیف نہ دے سکیں۔جبکہ اس کے برعکس مریم اورنگزیب کا بیان ظاہر کررہا ہے کہ حکومت بہت عوام دوست بجٹ پیش کرنے جارہی ہے –
معاشی اہداف حاصل نہ ہونے کا مطلب حکومتی ناکامی نہیں ، خواجہ آصف
https://t.co/vCanDh6SiM pic.twitter.com/Z70aPltNXr— Daily Intekhab (@Intekhabhd) June 9, 2023
نجی ٹی وی چینل “سما نیوز” کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ ہم نے سیاست گنوائی حالات مزید خراب ہونے سے بچائے،معاشی اہداف حاصل نہ ہونا حکومتی ناکامی نہیں.ان کاکہناتھا کہ وفاعی بجٹ سے دفاعی صلاحیت کو نہ ناپا جائے۔اب کیسا بجٹ پیش ہوا ہے اس کا اندازہ ہمیں آج رات کو ہونے والے ٹاک شوز سے ہو ہی جائے گا –