ہولی تہوار پرمسلمان خاندان کے ساتھ بدتمیزی پر بھارتی اداکارہ کا ری ایکشن

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے ہولی کے موقع پر مسلمان خاندان سے بدتمیزی پر آواز اٹھادی۔ان کا کہنا تھا کہ کسی سے زبردتی تہوار منانا اچھی حرکت نہیں ہے -انھوں نے مسلمان خاندان پر رنگ اور پانی پھینکنے والے لوگوں کو غیر مہزب انسان یا جتھہ قرار دے دیا –

سوارا بھاسکر نے بجنور کے مسلمان خاندان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ہندو تہوار صرف ان جتھوں کے لیے ہیں جن کے لیے کوئی ضابطہ یا قانون نہیں۔واضح رہے کہ ہولی کے تہوار پر ہندو انتہاپسندوں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ویڈیو میں دیکھا گیا تھا کہ انتہا پسندوں نے اترپردیش کے شہر بجنور میں مسلمان خاندان کو گھیر کر پانی کی بالٹی انڈیلی تھی اور پھر رنگ زبردستی چہروں پر لگایا تھا۔

رپورٹس کے مطابق ہراسانی کا واقعہ 20 مارچ کو پیش آیا جبکہ سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونےکے بعد اترپردیش پولیس نے واقعےکا نوٹس لیا ہے اور پولیس کے مطابق وہ ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے۔اس سے پہلے بھی بھارت میں بسنے والے مسلمانوں پر ہندو ؤں کے بدترین برتاؤ کی ویڈیوز منظر عام پر آتی رہی ہیں مگر جب سے حجب کے معاملے پر فاطمہ نامی لڑکی نے کالج میں ان کو اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر جواب دیا تب سے اس طرح کے واقعات میں کافی کمی واقع ہوئی ہے –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز