ہم عمران خان کے اتحادی ہیں، صاحبزادہ حامد رضا

تفصیلات کے مطابق بنی گالہ میں عمران خان کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، ملکی سیاست سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق صاحبزادہ حامد رضا نے حکومت کی جانب سے عمران خان کے خلاف مذہبی منافرت پر مبنی لابنگ کی مذمت کی۔ صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ ’’یہ حکمران مجرموں اور کرپٹ کرداروں پر مشتمل ہے جو ملک میں مذہبی انتشار چاہتے ہیں۔‘‘

چیئرمین سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ عمران خان کی اسلامو فوبیا کے خاتمے اور حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے جدوجہد کرنے کی کوششیں بے مثال اور قابل تحسین ہیں۔

عمران خان سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ سیاسی طور پر شکست خوردہ گروہ اپنی سیاست بچانے کے لیے مسلسل گھناؤنے ہتھکنڈے استعمال کر رہا ہے۔ ’’میں ان سیاستدانوں کو خبردار کرتا ہوں کہ وہ ایسے ہتھکنڈوں سے باز رہیں کیونکہ وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔‘‘
ان کی غفلت اور نااہلی کی وجہ سے ملک انتشار اور معاشی عدم استحکام کی طرف جا رہا ہے۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے بعد چیئرمین عمران خان نے پی ٹی آئی کے ساتھ اتحاد پر صاحبزادہ حامد رضا کا شکریہ ادا کیا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی