ہم عدالتوں کا احترام کررہے ہیں حکومت حکم عدولی کررہی ہے :فواد چوہدری بول پڑے

حکومت جس طرح سپریم کورٹ کے احکامات ماننے سے صاف صاف انکاری ہے اس کا اثر اب دوسری جماعتوں پر بھی پڑنے لگا ہے آج فواد چوہدری نے بھی حکومت کے اس طرز عمل کا حوالہ دیا اب اگر عوام نے بھی عدالت کا حکم ماننے سے انکار کردیا تو ملک کے نظام کا کیا بنے گا -اس پر ہائی کورٹ بھی بیک فٹ پر گئی اور اسلام آباد ہائیکورٹ نے 9 مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنادیا،عدالت نے 7 مقدمات میں10 روز کیلئے عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظورکرلی جبکہ دومقدمات میں عبوری ضمانت میں آئندہ منگل تک توسیع دی گئی،عدالت نے عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں نمٹا تے ہوئے کہاکہ 10 روز میں انسداد دہشتگردی عدالت سے رجوع کریں ۔، چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ آج غیر معمولی حالات میں ہم عدالت آئے ہیں،جو باہر کا ماحول ہے وہ کچھ اور بتا رہا ہے، عمران خان کے پٹیشنراوروکیل کی معلومات کے مطابق ہم نے ضمانت کی استدعا کی ،عمران خان کل عدالت میں آنے کی پوزیشن میں نہیں تھے، آج آ گئے۔

 

 

بیرسٹر سلمان صفدر نے کہاکہ ہم آتے ہیں اور عبوری ضمانت لے کرچلے جاتے ہیں، یہ مسئلے کا حل نہیں،ہم براہ راست ہائیکورٹ سے رجوع نہیں کرنا چاہتے تھے،3 کیسز میں عبوری ضمانت کیلئے جوڈیشل کمپلیکس میں درخواست دی،چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ شامل تفتیش ہو کر بیان ریکارڈ کرا دیں ، پروسیجر فالو کرنا ہوگا۔روسٹرم پر آکر فوادچودھری نے کہاکہ اس ملک میں عدالتی احکامات کو صرف ہم فالو کررہے ہیں،حکومت سپریم کورٹ کے آرڈرز کو نہیں مان رہی،فوادچودھری اورایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد میں تلخی کلامی پر بنچ اٹھ گیا،عدالتوں نے عبوری ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

 

 

۔چیف جسٹس ہائیکورٹ نے کہاکہ درخواست پر رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراضات ہیں،درخواست پر اعتراضات دور کردیں، آپ نے حاضری سے استثنیٰ لینا ہے تو ضرور لیں،استثنیٰ کیلئے سرکاری ہسپتال کے سرٹیفکیٹ کی ضرورت ہوتی ہے،وکیل نے کہاکہ جب تک ڈسٹرکٹ کورٹس نئی بلڈنگ میں شفٹ نہیں ہوتیں ، یہی عدالت سنے،چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ اس پر نہ جائیں، وکلا تو کہتے ہیں کہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد شفٹ کریں،آپ ویڈیو لنک والی درخواست پر میٹریل دیں تاکہ اس پر فیصلہ کریں۔پاکستان میں عدلیہ اور حکومت کے درمیان جو محاذ آرائی بڑھتی جارہی ہے پورےملک کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اللہ پاک ہمارے ملک پر رحم فرمائے اور حکمرانوں کو ہدایت دے –

Related posts

عالیہ نیلم لاہور ہائی کورٹ کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن گئیں

فیصل واڈا اور مصطفیٰ کمال کے ساتھ پریس کانفرنس دکھانے والے چینلز بھی پھنس گئے

ملک ایجنسیوں کی مرضی پر چلے گا یا قانون کے مطابق ؛عدالت برہم