ہم تو یونہی بدنام ہیں اربوں روپے تو بیوروکریٹ بنا رہے ہیں :خواجہ آصف

خواجہ آصف جو ہمیشہ سے ایسے بیان دیتے ہیں کہ پھر اس پر کئی کئی روز بات ہوتی رہتی ہے -آج بھی انھوں نے ایسا بیان دیا جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ پاکستان کے سیاست دان بیروکریٹس اور ججز جرنیل کی نسبت بہت کم پیسے والے ہیں ان کا کہنا تھا کہ بعض سیاست دان اور ممبر پارلیمنٹ اتنے غریب ہیں کہ ان کے پاس ایک گاڑی بھی نہیں ہے تاہم انھوں نے اس نیک اور ایماندار ممبر اسمبلی کا نام نہیں بتایا -ان کا گلہ تھا کہ عوام سمجھتے ہیں ہم کروڑوں روپیہ لیتے ہیں مگر ہم اپنے خرچے پر یہاں آتے ہیں۔ ہماری تنخواہ ایک لاکھ 68 ہزار روپے ہے، کچھ پارلیمنٹیرین پیدل چل کر قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے آتے ہیں۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیاہے کہ مجھے پرویز الٰہی نے خود بتایا کہ میں ایک بیوروکریٹ کی بیٹی کی شادی میں گیا تو میرے حلقے کا بندہ وہاں پر سلامی اکھٹی کر رہا تھا ، میں نے اسے بلا کر پوچھا کہ کتنی سلامی ہوئی ہے ؟ اس نے جواب دیا کہ سر 72 کروڑ روپے اکھٹی ہو گئی ہے اور ابھی سلسلہ جاری ہے ، پرویز الٰہی نے کہا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ ’ کام مُک گیا اے کہ جاری اے‘ ، اس نے بتایا کہ نہیں سر ابھی تک سلسلہ جاری ہے ۔

 

خواجہ آصف نے کہا کہ اسی بیوروکریٹ کی پہلی بیٹی کی شادی میں ایک ارب 20 کروڑ روپے سلامی ہوئی تھی جبکہ زیور اور گاڑیاں بھی تحفے میں اس کے علاوہ ملیں ، ان کا کہنا تھا کہ کسی نے اس بیوروکریٹ سے پوچھا ؟ ہمیں تو پکڑتے ہوئے دو منٹ نہیں لگتے -اب ہم عدالت سے امید کرتے ہیں کہ وہ پرویز الہی اور خواجہ آصف کو بلا کر اس بات کی تحقیق کرے کہ اسے اتنی سلامی کس خوشی میں دی گئی -ظاہر ہے وہ اس طرح کی منظوری دیتا ہوگا جو یا تو غیر قانونی ہوگا یا وہ ایسے کام کرواتا ہوگا جس سے کاروباری طبقے کو اربوں کا فائدہ پہنچتا ہوگا – اور صحافیوں کو بھی اس بیوروکریٹ کا نام پرویز الہی سے بھی پوچھنا چاہیے اور خواجہ آصف سے بھی –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز