ہم بلے اور بلے والے سے نہیں ڈرتے؛ نون لیگی رہنماطلال چوہدری

مسلم لیگ نون کے رہنما آج میڈیا ٹاک کے لیے آئے تو تحریک انصاف پر خوب گرجے برسے -ان کا کہنا تھا کہ ہم بلے اور بلے والے سے نہیں ڈرتے، آئندہ عام انتخابات کو خطرہ پی ٹی آئی کے جھوٹے بیانیے اور عدالتوں میں دائر درخواستوں سے ہے ، یہ اوپر سے الیکشن کروانے اور اندر سے الیکشن ملتوی کروانا چاہتے ہیں ۔

ماڈل ٹاؤن میں پارلیمانی بورڈ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کاکہناتھاکہ اُن کا جن سے مقابلہ ہے وہ جھوٹا بیانیہ بنانے میں ماہر ہیں اور وہ کہتے ہیں سب سے زیادہ کاغذات جمع کروائے ۔طلال چودھری کاکہناتھاکہ پی ٹی آئی کی بار بار درخواستیں الیکشن تاخیر کی وجہ بن سکتی ہیں، انھوں نے ایک بار پھر عدلیہ پر انگلیاں اٹھاتے ہوئے کہا کہ بار بار پی ٹی آئی چیئرمین کی سہولت کاری کی جاتی ہے ۔ ان کو پارٹی ٹکٹ جاری نہ ہونے پر ان کا جواب تھا کہ بہت زیادہ امیدواروں کی وجہ سے سب کو نوازشریف سن رہے ہیں ،انٹرویو مکمل ہونے کے بعد ٹکٹوں کااعلان کریں گے،سنٹرل پنجاب میں کوئی الیکٹیبلز نہیں ،جس کے پاس ن لیگ کی ٹکٹ نہیں وہ ڈس ایبل ہے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی