ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل یا مدد کی ضرورت نہیں : مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کی قیادت نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی کو اقتدار میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس کی جڑیں عوام میں ہیں اور ان کے لیے عوام کی حمایت کافی ہے ۔

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے جمعرات کو ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈیل کی ضرورت عمران خان جیسے لوگوں کو ہے جن کی جڑیں عوام میں نہیں ہیں ۔

آجمریم نواز نے حالیہ بلدیاتی انتخابات کی طرف اشرہ کرتے ہوئے طنز کیا کہ عوام کے جذبات دیکھیں وہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے لیے نواز شریف اور شہباز شریف کو پکار رہے ہیں۔ ہمیں کسی ڈیل کی ضرورت نہیں ہے۔ مجھے واضح کرنے دیں کہ مسلم لیگ ن صرف ایک چیز چاہتی ہے اور وہ ہے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات۔

جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا سابق وزیر اعظم نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے بات چیت چل رہی ہے ؟ جس کا اشارہ قومی اسمبلی کی سابق سپیکر نے دیا ہے، تو انہوں نے کہا: “میں سچ بتارہی ہوں میں نہیں جانتی کہ ایاز صادق کس حوالے سے یہ بات کر گئے ہیں ۔ میاں صاحب کی وطن واپسی کا فیصلہ مسلم لیگ ن مناسب وقت پر کرے گی۔

Related posts

ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم

9 جولائی 1967:مادر ملت فاطمہ جناح کی 57 ویں برسی

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی