ہمار ی سید تسنیم حیدر سے کوئی رشتہ داری نہیں : مشیر وزیراعلیٰ عدیل شاہ

 

وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر عدیل شاہ کے بھتیجے شجاع عباس کا کہنا ہے کہ ہماری ن لیگ کی قیادت پر ارشد شریف کے قتل میں ملوث ہونے اور عمران خان پر حملہ کروانے میں ملوث ہونے کے الزامات لگانے والے تسنیم عباس سے کوئی رشتہ داری نہیں ہے۔ ان کا مزید کہناتھا کہ تسنیم حیدر نے غلط بیانی کی کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے ان کے کہنے پر عدیل شاہ کو مشیر بنایا شجاع عباس کا کہناتھا کہ تسنیم شاہ ہمیشہ پرویز الہٰی اور ان کے خاندان کے خلاف باتیں کرتے ہیں ، یہ کیسے ہو سکتا ہے کہ وہ ان کےکہنے پر مجھے مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب لگائیں۔
مسلم لیگ نون کے خلاف بغاوت کرنے والے تسنیم حیدر شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ نواز شریف نے جس میٹنگ میں ارشد شریف کو قتل کرنے کے احکامات جاری کیے اس میں وہ بھی موجود تھے اور ناصر بٹ نے انہیں عمران خان پر حملے کے لیے بندوبست کرنے کا کہا تھا،دوسری جانب ناصر بٹ اور دیگر مسلم لیگی رہنماؤں نے تسنیم حیدر شاہ کے خلاف لندن پولیس کو درخواست دیدی ہے- جبکہ تسنیم حیدر شاہ کا مسلسل یہی کہنا ہے کہ وہ اپنی اس بات پر قائم ہیں کہ ان کو نواز شریف نے ارشد شریف اور عمران خان کے قتل کے ڈاریکٹ احکامات دیے تھے مگر انھوں نے ان کی اس بات پر عمل درآمد نہ کرنے اور پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیاتھا –

Related posts

پنجاب میں 12جون کو قائم ہونے والے تمام الیکشن ٹریبونلزمعطل

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کی ایک اور رکاوٹ دور

نو ٹو پلاسٹک ؛ ہمارا مقصد پنجاب کو پلاسٹک فری بنانا ہے؛مریم نواز