ہمارے پاس صرف 28جہاز ہیں، پوری دنیا نے ہمیں ایک جہاز بھی لیز پر نہیں دیا ؛خواجہ آصف نے پی آئی اے کی نجکاری کا اشارہ دے دیا

پاکستان اس وقت معاشی لحاظ سے تاریخ کے بدترین دور سے گزررہا ہے -حکومت اداروں کو چلانے میں بری طرح ناکام ہوتی دکھائی دے رہی ہے اس میں سرفہرست پاکستان سٹیل ملز اور پی آئی شامل ہیں جن کے بارے میں انہیں پرائیویٹ کرنے پر غور کیا جارہا ہے -کیونکہ اس کی آمدنی اور خرچ میں زمین آسمان کا فرق پڑ گیا ہے -تبدیلی پاکستان بین الاقوامی ایئرلائن کارپوریشن ترمیمی بل 2023ایوان بالا میں پیش کر دیا گیا،وزیر دفاع خواجہ آصف نے سینیٹ میں بل پیش کیا۔

 

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیرصدارت اجلاس میں خواجہ آصف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ اس سال پی آئی اے کا خسارہ 110ارب روپے ہے، ان کا کہنا تھا کہ میں نجکاری کا حامی نہیں، لیکن ہمارے ملک پر 742ارب کا قرضہ ہے ، اس کی ادائیگی کیلئے مجبورا حکومت کو مزید قرض لینا پڑتا ہے ، خواجہ آصف نے پی آئی ملازمین کو یقین دلوایا کہ پی آئی اے کا کوئی ملازم بے روزگار نہیں ہوگا، پی آئی اے کے پاس براہ راست بیرونی سرمایہ کاری ہونی ہے،ہمارے پاس 28جہاز ہیں، پوری دنیا نے ایک جہاز تک لیز پر نہیں دیا، ہمارے پاس اور کوئی حل نہیں، سیاست سے ہٹ کر قومی ادارے کو بچانا ہے،خواجہ آصف نے کہاکہ پی آئی اے کا 40فیصد کنٹرول پرائیویٹ سیکٹر کو دینا چاہئے، اگر پی آئی اے کو پرائیویٹ نہ کیا تو بے عزتی اور نقصان الگ ہوگا، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بل متعلقہ کمیٹی کے سپرد کردیا۔اس سے پہلی حکومتیں بھی پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کی منصوبہ بندی کرتی رہی ہیں مگر عوامی ردعمل کے بعد انہیں ہر بار اپنا فیصلہ واپس لینا پڑا تھا مگر اب لگتا ہے کہ اس بار ان کی دال نہیں گلے گی –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

پنجاب حکومت کا رینجرز کی 961 آسامیوں پر جوان بھرتی کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن نے نون لیگ کے 3 ایم این ایز کو بڑا ریلیف دے دیا