ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے ہیں؛عظمیٰ بخاری

مریم نواز جب سے وزیراعلیٰ بنی ہیں اس وقت سے سرتوڑ کوشش میں مصروف ہیں کہ کسی طرح یوتھ کو اپنی جانب راغب کرسکیں مگر سوشل میڈیا پر ان کو مسلسل تنقید کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے اس پر مریم کی دست راست سمجھی جانے والی عظمیٰ بخاری نے بھی بات کی -وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ ہمارے مخالفین کپڑوں،جوتوں پر ہی الجھ کے رہ گئے ہیں،نوازشریف کی بیٹی نے سب سے کم وقت میں پنجاب کی خدمت کا ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اللہ کے فضل سے 2 ماہ کے عرصہ میں ’’میڈم چیف منسٹر صاحبہ‘‘نے غریب کیلئے روٹی سستی کرنے کے بعد آج 32 فیلڈ ہسپتالوں کا آغاز بھی کردیا، اب آپ کا علاج آپ کی دہلیزہوگا۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی