ہمارے لوگوں کو 25، 25 کروڑ روپے کی آفر کی جا رہی ہے؛بیرسٹر گوہر

پورے پاکستان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کی تھی کہ تحریک انصاف سے بلے کا نشان نہ چھینا جائے اگر ایسا ہوا تو ایک بار پھر سیاستدانوں کی منڈی لگ جائے گی مگر اس وقت قاضی فائز عیسیٰ نے کسی کی بات نہ سنی اور فیصلہ جاری کردیا تھا -اس کے بعد سے ان تک الیکشن کی شفافیت پر دنیا بھر میں تبصرے جاری ہیں -آج اس سلسلے میں تحریک انصاف کے چئیرمین نے ایک افسوسناک بیان جاری کیا ہے – بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہمارے لوگوں سے رابطے کیے جارہے ہیں اورہمارے لوگوں کو 25، 25 کروڑ روپے کی آفر کی جا رہی ہے۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہمیں اللّٰہ نے سرخرو کیا ہے، بلوچستان کی 16 نشستوں میں سے ہماری جیتی ہوئی نشستیں 4 ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی ملک بھر میں 180 نشستیں جیت چکی ہے، ہم فارم 45 شیئر کریں گے۔ عوام کے مینڈیٹ کا حترام کیا جائے، عدلیہ کی ذمے داری ہے کہ جلد از جلد اس پر فیصلہ کرے۔مگر لگتا نہیں ہے کہ انہیں انصاف ملے گا اور اگر عدالتوں نے اپنا مثبت کردار ادا نہ کیا تو مزید انتشار ہوگا اور ملک آگے جانے کی بجائے محاذ آرائی کی طرف ہی جائے گا –

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی