ہماری حدود میں گھسیں گے تو آپ کو چھوڑیں گے نہیں ؛ سپریم کورٹ آزاد کشمیر کی وز یراعظم کو وراننگ

آج آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے وزراعظم آزاد کشمیر کو پہلی پیشی پر ہی وزارت عظمیٰ سے ہٹانے کا حکم جاری کیا تو سوشل میڈیا اور نیشنل ٹی وی پر ہلچل مچ گئی جس کے بعد سردار تنویر الیاس نے سپریم کورٹ کی مدد مانگ لی -جس پر سپریم کورٹ کے ججز نے ان کے ہتک آمیز الفاط پر سخت سرزنش تو کی تاہم انہیں 2 ہفتے میں جواب جمع کروانے کا حکم بھی جاری کردیا -سپریم کورٹ آزادکشمیر نے متنازعہ تقریر کیس میں سردار تنویر الیاس سے تحریری جواب مانگ لیا، عدالت نے سردار تنویر الیاس کو تحریری جواب دینے کیلئے 2 ہفتے کی مہلت دیدی۔ آزادکشمیر سپریم کورٹ میں فل بنچ کی توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی ،سردار تنویر الیاس نے دیر سے آنے کی معافی مانگ لی ۔

 

چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کہاکہ آپ نے اعلیٰ عدالتوں کیخلاف توہین آمیز زبان استعمال کی، وضاحت کریں ،چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آپ کو کس نے کہا عدالتوں سے متعلق ایسے بیانات دیں؟چیف جسٹس نے کہاکہ ہم نوکری نہیں کر رہے، ہم عزت کیلئے کام کر رہے ہیں،آپ جب ہماری ڈومین میں گھسیں گے تو ہم آپ کو چھوڑیں گے؟ہمیں کوئی پراسس کرنے کی ضرورت نہیں، ہم 6 ماہ سے زیادہ بھی سزادے سکتے ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ حکومت کی جانب سے 14 مئی کے الیکشن بارے احکامات نہ ماننے پر کیا حکم جاری کرتی ہے –

Related posts

شہباز شریف کا 200 یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کو رعایت دینے کا اعلان

محرم میں سوشل میڈیا بندش سے متعلق صوبوں کی درخواست مسترد

امریکی کانگریس کی قرارداد کے خلاف دوسری قرارداد منظور