ہماری جماعت میں شمولیت کے لیے سب سے زیادہ رابطہ عثمان بزدار نے کیا مگر ان کو قبول نہیں کیا گیا ؛فردوس عاشق اعوان کا دعویٰ

پاکستان تحریک انصاف کے دور میں وزیراعلیٰ بننے والے عثمان دار نے جب سے اپنی پارٹی سے کنارہ کشی اور لاتعلقی کا اعلان کیا ہے ان کی مشکلات کم ہونے کی بجائے بڑھ گئی ہیں ان کی گرفتاری کا بھی امکان ہے اور اب وہ جس پارٹی میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں انہیں صاف اور کرارا جواب ملتا ہے کہ بہت شکریہ آپ کی پارٹی کو ضرورت نہیں -اب اس بات کا اظہار فردوس عاشق اعوان نے ایک میڈیا پر بھی آکر کردیا -استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے انکشاف کیا ہے کہ عثمان بزدار نے بھی پارٹی میں شمولیت کیلئے بارہا رابطہ کیا لیکن یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ انہیں پارٹی میں قبول نہیں کیا جائے گا۔

 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں حامد میر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہماری جماعت سے سب سے زیادہ رابطہ عثمان بزدار نے کیا ہے، پارٹی میں مشاورت ہوئی ہم نے کہا کہ عثمان بزدار کو وہاں جانا چاہیے جو ان کی جگہ ہے، عثمان بزدار ریسٹ پر جانا چاہتے ہیں جبکہ ان کو اریسٹ پر جانا چاہیے۔فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے عثمان بزدار کے امیج بلڈنگ کے لیے بھیجا گیا تھا، میں نے دیکھا کہ نانا جی کی دکان لگی ہے اور ہر کوئی لوٹ کھسوٹ کر رہا ہے، میرا جرم یہ تھا کہ میں نے وہ حقیقت اپنے پیارے اور صادق امین لیڈر کو بتائی، بجائے اس کے کہ میری تعریف ہوتی مجھے ہی مستعفی ہونے کا کہا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ڈیڑھ سال سے میں اس ڈرامے کا حصہ نہیں تھی کیا مجھے آپ نے زمان پارک میں دیکھا؟-پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد سیاست میں زلزلہ پیدا کیا ہوا ہے اور اب ان کا یوم حساب آگیا ہے ۔

Related posts

فواد چوہدری نے شاہد آفریدی کو ” ڈفر ” قرار دے دیا

لاہور کے کئی علاقوں میں ہر گھنٹے بعد لوڈشیڈنگ ہورہی ہے ؛نجی چینل کا دعویٰ

سائفر کیس میں کپتان اور نائب کپتان کی سزا معطلی پر رانا ثنا اللہ کا ردعمل