ہماری تیاری پوری ہے لیکن انتخابات کروانا یانہ کروانا حکومت کی صوابدید ہے :چیف سیکریٹری

چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاہے کہ انتخابات کرانانہ کرانا حکومتی صوابدید ہے ہماری جانب سے تو ،پنجاب انتخابات کیلئے تیاری پوری ہے۔اس کا مطلب یہ ہے کہ بیروکریسی نے بھی حکومت کی بجائے سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے -تاہم اگر ھکومت چیف سیکریٹری کو حکم دے گی کہ عدالت کا حکم نہیں ماننا تو حکومت کے فیصلے کو مانا جائے گا اور اگر عسالت چیف سیکریٹری کو طلب کرلیتی ہے تو وہ یہی جواب دیں گے کہ ہم نہین حکومت اس معاملے میں ذمہ دار ہے –

 

 

پنجاب اسمبلی کے انتخابات کیلئے بیوروکریسی نے تیاریاں شروع کردیں ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب احمد رضاسرور و متعلقہ افسران شریک ہوئے، اجلاس میں گزشتہ انتخابات میں سکیورٹی، خرچ اور انتظامات کا جائزہ لیاگیا،ذرائع کاکہناہے کہ گزشتہ عام انتخابات کی طرز پر نیا پلان ترتیب دیا جائے گا ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب نے کہاہے کہ انتخابات کرانانہ کرانا حکومتی صوابدید ہے،پنجاب انتخابات کیلئے ہم اپنی تیاری پوری رکھیں۔گویا وہ بھی حکومت کو خبردار کررہے ہیں کہ عدالت کے خلاف محاذ آرائی سے اجتناب کریں اس کا ضمیازہ بھگتنا پڑے گا -اب حکومت اپنا آخری ترپ کا پتہ پھینکے گی اور چیف جسٹس کو ان سے برطرف کرنے کی کوشش کرے گی مگر ایساکرنا آسان نہین کیونکہ صدر مملکت کے دستخط کے بغیر ان کی تمام تر کوششیں رائیگاں ہی جائیں گی –

Related posts

آئی ایم ایف نے بجلی مزید کم از کم 5 روپے مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا

اعظم تارڑ نے خان کے معاملے پر اقوام متحدہ کو بھی شٹ اپ کال دے دی

بجلی کا شارٹ فال مزید بڑھ کر 6 ہزار663 میگاواٹ تک پہنچ گیا