ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار بادشاہ کے ساتھ تعلق کی وضاحت کردی

گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار بادشاہ کی دوستی کے خوب چرچے ہیں، یہ دونوں فنکار اکثر دبئی میں ملاقات کرتے ہیں جس کی ویڈیوز اور تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں جس کی وجہ سے صارفین یہ سمجھتے ہیں کہ ان کے درمیان معاشقہ چل رہا ہے ۔ اداکارہ و ماڈل ہانیہ عامر پہلی بار بھارتی گلوکار آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کے ساتھ اپنے تعلقات کی خبروں پر بول پڑیں۔ گزشتہ دنوں ہانیہ عامر نے ‘بی بی سی ایشین نیٹ ورک’ کو انٹرویو دیا ،دورانِ انٹرویو پروگرام کے میزبان نے ہانیہ عامر سے بادشاہ سے تعلقات اور دوستی سے متعلق سوال کیا جس پر پہلے تو اداکارہ ٹال مٹول کرنے لگیں لیکن جب میزبان نے اصرار کیا تو اُنہوں نے سارا معاملہ کھول کر رکھ دیا ۔
ہانیہ عامر نے کہا کہ ایک بار بادشاہ نے میری انسٹاگرام ریل پر کمنٹ کیا تھا جس کے بعد مداحوں نے مجھے کمنٹ سیکشن میں ٹیگ کرنا شروع کردیا تھا۔ جب میں نے بادشاہ کا کمنٹ دیکھا تو میں نے اُنہیں انسٹاگرام پر میسج کیا اور اُن سے سلام دُعا کی جس کے بعد ہمارے درمیان دوستی کا رشتہ قائم ہوگیا تھا۔ ہانیہ نے بتایا کہ بادشاہ کے ساتھ صرف سلام دُعا والی دوستی ہے، اس سے زیادہ کچھ نہیں، سوشل میڈیا پر اُن کے اور بادشاہ کے تعلقات سے متعلق تمام خبریں بےبنیاد اور جھوٹی ہیں حقیقت سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔

ہانیہ عامر نے کہا کہ کیونکہ میں غیر شادی شدہ ہوں اسی وجہ سے آئے روز میرے تعلقات سے متعلق افواہیں اور جھوٹی خبریں پھیلائی جاتی ہیں۔اُنہوں نے شکوے کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ اگر میں غیر شادی شدہ ہوں تو اس میں میری کوئی غلطی یا قصور نہیں۔اب دلوں کے حال تو اللہ تعالیٰ ہی جانتا ہے اس لیے ہمیں ہانیہ کے موقف کو تسلیم کرلینا چاہیے کیونکہ بدگمانی گناہ ہے –

Related posts

فواد خان کی 8 سال بعد بھارتی فلم انڈسٹری میں دوبارہ انٹری

پی ٹی وی کے معروف اداکار مظہر علی انتقال کرگئے

درفشاں سلیم اور احمد علی اکبر کا تاریخی ڈارمے میں کام کا فیصلہ