دنیا میں لوگ اربوں روپے کے اثاثے بناتے ہیں مگر ان کے مقدر میں صرف تنقید کے علاوہ کچھ نہیں آتا مگر تاریخ بتاتی ہے کہ جتنی بھی اعلیٰ و ارفع ہستیاں اس دنیا سے سادگی کی زندگی گزار کر گئی ہیں ان کو ہمیشہ عزت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے – آج بھی جن کے پاس بڑے بڑے محل ہیں وہ گھر ان کے لیے ذلالت اور شرمندگی کا سبب ہیں اور جن جے پاس کچھ نہیں ہے قوم اس کی تعریفیں کرتی نہیں تھکتی – ان ہی سادگی کی مثال قائم کرنے والوں میں آج اس میں ایک اور نام بھی شامل ہوگیا –
ہالینڈ کے سابق وزیراعظم مارک روٹے نے اپنا عہدہ چھوڑنے اور سادگی کے ساتھ سائیکل پر گھر کی طرف روانہ ہو ئے تو یہ خبر دنیا بھر کے میڈیا کی خبر بنی جس نے یہ خبر سنی وزیراعظم کی تعریف کیے بنا نہ رہ سکا -۔مارک روٹے کی اس ادا سے غیر ملکی میڈیا میں ایک نیا طوفان برپا ہوگیا ہے، دوسری جانب ان کی جگہ ہالینڈ کے انٹیلی جنس چیف نے وزارت عظمی کا عہدہ سنبھال لیا ہے۔صحافیوں کے سامنے روٹے نے وزیراعظم ہاس کو الوداع کہا اور اپنی سائیکل پر سوار ہو کرسڑک کے کنارے کھڑے درجنوں حاضرین کے پاس سے گزر گئے۔
سابق ڈچ انٹیلی جنس سربراہ ڈیک شوف نے گزشتہ روز ملک کی دائیں بازو کی حکومت کے نئے وزیر اعظم کے طور پر حلف اٹھایا۔ہالینڈ کی نئی حکومت کے حلف اٹھانے کے بعد چودہ سال سے ملک کے وزیر اعظم رہنیوالے روٹے سائیکل پرسوار ہو سادگی کے ساتھ گھر روانہ ہوگئے۔ ڈیک شوف نے 14 سال اقتدار میں رہنے والے مارک روٹے کی جگہ سنبھال لی ہے۔واضح رہے روٹے یکم اکتوبر سے نیٹو میں اہم ذمہ داری سنبھالین گے کیونکہ نیٹو کے موجودہ سیکرٹری جنرل جینز اسٹولٹنبرگ کی 10 سالہ مدت اس سال ختم ہو رہی ہے۔