ہاجر ہ خان کپتان کے خلاف اپنی کتاب کی رونمائی کے بعد ٹرولنگ سے خوفزدہ

عمران خان کے خلاف کتاب لکھ کر انتہائی گھٹیا الزام لگانے والی خاتون ہاجرہ پانی زئی کو اب سوشل میڈیا صارفین سے خوف آنے لگا ہے -شاہ زیب کے ساتھ ہونے والے سلوک پر بہت سے لوگ اب میڈیا پر کپتان کے خلاف بات کرنے سے ہچکچا رہے ہیں -عمران خان کو اپنا فیملی فرینڈ کہنے والی خاتون نے اپنی کتاب پبلک کردی مگر اب وہ کچھ بیک فٹ پر دکھائی دے رہی ہیں –
ماضی کی معروف اداکارہ ’ہاجرہ خان پانیزئی ‘نےاپنی کتاب ’ جہاں افہیم اُگتی ہے ‘(where the opium grows) کی رونمائی کر دی ۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں کا ان کا کہنا تھا کہ یہ کتاب محبت کی نہیں میری زندگی کی کہانی ہے،اس کتاب کے ذریعے انہوں نے سب سے پہلے اپنی اور اپنے خاندان کی منفی سوچ کو اجاگر کیا ہے۔

ہاجرہ خان نے کہا کہ کوئی بھی پروفیشن برا نہیں ہوتا ، اس میں موجود لوگ اچھے اور برے ہوتے ہیں -انہوں نے کہا کہ 10 سال قبل میں نے اس لیے کتاب لکھنے کا سوچا کیونکہ میں چاہتی تھی کہ جس انسان کو ہم مسیحا کی طرح دیکھ رہے ہیں اس کی اصلیت عوام کے سامنے آنی چاہیے۔

سیاست کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ سیاست دان اداکاروں سے بہتر اداکار ہوتے ہیں،ہمارے معاشرے میں مذہب کے نام پر کاروبار کیا جاتا ہے -ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کتاب میں کسی کی کردار کشی نہیں کی میں نےجو دیکھا اس کو بیان کیا ۔کسی مشہور اور خوبصورت شخص کے لیے لڑکیوں کو اپنی عزت نفس قربان نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کے سینے میں سب سے بڑا بوجھ یہ ہے کہ ان کےوالد پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوئے۔

ہاجرہ خان نے بتایا کہ میں نے ٹیبوز کو توڑا ہے،مجھے ابھی سے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،جو کچھ لکھا اس پر قائم ہوں،اس سیاسی لیڈر کے ساتھ جس کا بھی کوئی ناخوشگوار تجربہ ہوا ہے اسے حوصلہ کرکے آواز بلند کرنا ہوگی،انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں لوگوں کو بلیک میل کرنا بہت آسان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جذباتی ہو کر غلط اقدام نہیں اٹھانے چاہئیں،ہم تھرڈ جنریشن کرش سے گزر رہے ہیں،عمران خان کا کرش تھرڈ جنریشن سے چل رہا ہے،اس میں کوئی شک نہیں آج ادھیڑ عمر خواتین بھی ان کی پذیرائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں،عمران خان کے خلاف آج پوسٹ کردیں تو لوگوں کی ایک فوج آپ کے پیچھے لگ جاتی تھی،یہ سلسلہ میں نے بھگتا ہوا ہے۔انہوں نےبتایا کہ میری عمران خان سے بہت اچھی دوستی رہی ۔

انہوں نے کہا کہ میں نے کتاب میں اچھائیاں بھی بیان کی ہیں میں نے ایک انٹرویو میں عمران خان کو “گاڈز فیورٹ چائلڈ ” کہا،سیاست دانوں کی ذاتی زندگی بھی ہوتی ہےلیکن جب وہ سیاست دان جلسوں میں یہ کہتے ہیں کہ اگر ووٹ نہ دیا تو قبر میں سوال ہوگا تو ہمیں اعتراض ہوتا ہے،ذاتی زندگی پر تب سوال ہوتے ہیں جب آپ بھاشن کچھ دیں اور عمل کچھ اور کریں۔انہوں نے بتایا کہ میرا بھائی کافی عرصے تک افیون کا عادی رہا،کسی بھی گھرانے کے لیے اس سے بڑا عذاب نہیں ہوسکتا کہ ان کے گھر میں ایک نشے کا عادی فرد رہتا ہو،کسی بھی نشئی کے ساتھ لڑکی شادی کسی صورت نہیں کرنی چاہیے۔

Related posts

ضد اور نفرت چھوڑیں : عوام اور ملکی مفاد کے فیصلے کریں ؛عارف عباسی

نواز شریف کا پاک فوج کے آپریشن عزم پاکستان کی حمایت کا اعلان

شاہد خاقان عباسی نے ’ عوام پاکستان پارٹی ‘ کی بنیاد رکھ دی