ہائی کورٹ کا لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو کل تک عدالت پیش کرنے کا حکم

گزشتہ روز اسلام آباد کے ایک شاعر احمد فرہاد کو کچھ لوگ اپنے ساتھ لے گئے تھے جس پر ان کے اہل خانہ نے عدالت سے رجوع کیا تھا اس پر عدالت نے فوری درخواست منظور کرتے ہوئے پولیس سے فوری ایکشن اور لاپتہ شخص کی کل تک بازیابی کا حکم دے دیا -اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے کہا کہ لاپتہ شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کرا کے عدالت کے سامنے پیش کریں ۔جسٹس محسن اخترکیانی کی عدالت میں ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر پیش ہوئے جبکہ احمد فرہاد کی اہلیہ کی جانب سے وکیل ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ نے عدالت میں نمائندگی کی۔

عدالت نے پوچھا کہ فرہاد علی شاہ کون ہیں، جس پر بتایا گیا کہ یہ صحافی اور شاعر ہیں اور گزشتہ رات سے اسلام آباد گھر سے لاپتہ ہیں ۔ اس پر جسٹس محسن اخترکیانی نے استفسار کیا کہ ابھی تک کیا تفتیش ہوئی ہے، ایس ایچ او نے بتایا کہ قریب کے کیمرے چیک کر رہے ہیں، اس موقع پر جسٹس نے پوچھا کہ یہ آدمی کون ہے، جواب دیا گیا کہ یہ میٹنگ کے لیے آئے تھے، پولیس افسر نے کہا کہ میں نے آئی جی صاحب کو کہا تھا بندہ اغوا ہو گا تو آپ ذمہ دار ہوں گے، ہر صورت میں یہ آدمی چاہیے۔عدالت نے شاعر احمد فرہاد کو کل ہر صورت بازیاب کروا کر عدالت کے سامنے پیش کرنے کا حکم دیا اور سماعت کل تک ملتوی کردی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم