ہائی کورٹ میں عمران خان کے پھر اقتدار میں آنے کا تزکرہ

ہائی کورٹ کے ججز اہم عہدیداروں کو سمجھارہے ہیں کہ دباؤ میں آئے بغیر قانون کے عین مطابق فیصلے کریں -ان کا کہنا تھا کہ آپ لوگ حکومت کے ساتھ چلتے ہیں آج بہتر فیصلے کرلیں ورنہ آنے والے دنوں میں یہی فیصلے کرتے وقت آپ کو شرمندگی اٹھانی پڑ سکتی ہے – اسلام آباد ہائیکورٹ میں القادر یونیورسٹی ٹرسٹ کی نئے اسلام آباد ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹریشن کی درخواست پر سماعت کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے دلچسپ ریمارکس دیے ،وکیل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہاکہ القادر ٹرسٹ کو رجسٹر نہیں کیا جا رہا، عدالت چیف کمشنر کو حکم دے،چیف کمشنر اسلام آباد کی طرف سے رپورٹ جمع نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا اور سخت ریمارکس دیئے۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے استفسار کیا کہ سرکاری عہدیدار کیوں خوف محسوس کررہے ہیں؟سرکاری عہدیداروں کو صرف اللہ کا خوف ہونا چاہئے،ذہن میں رکھیں کہ موجودہ حکومت صرف 5سال کیلئے اقتدار میں رہے گی،بانی پی ٹی آئی کل اقتدار میں آگئے تو پلیٹ میں رکھ کر رجسٹریشن کردی جائے گی،عدالت نے چیف کمشنر اسلام آباد سے آئندہ سماعت پر دوبارہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

میں عمران خان کو ویڈیو لنک پر دیکھنا چاہتا ہوں ؛ اے ٹی سی جج کا حکم