پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کی مشہور پارلیمینٹیرین زرتاج گل کو لاہور سے گرفتار کیا گیا تھا اس دوران ان کی ایک تصویر بھی میڈیا پر آئی تھی جس میں وہ ننگے سر اور ننگے پاؤں کسی تھانے میں بیٹھی ہیں ان کے ساتھ ایک خاتون کانسٹیبل بھی ان کے ہمراہ نظر آرہی ہے اس پر ملک بھر میں سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کی بورڈ وارئیریرز کی جانب سے شدید برہمی اور غم و غصے کا اظہار کیا تھا اور حکومت کے اس فعل پر کڑی تنقید کی گئی تھی -مگر حکومت نے اس پر کوئی ردعمل نہیں دیا جس کے بعد پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کیا -لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے آج اس کیس کی سماعت کی اور عدالت کے جج نے سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی نظر بندی ختم کرکے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظربندی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی ۔ وکلا کے دلائل سننے کے بعد جسٹس محمد وحید خان نے زرتاج گل کی نظر بندی فوری ختم کرنے اور رہائی کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کو تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر ڈی آئی خان سے حراست میں لیا گیا تھا اور ان کی نظربندی کے خلاف ان کے شوہر کی جانب سے عدالت میں پٹیشن دائر کی گئی تھی۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالتی حکم پر عمل درآمد ہوگا یا انہین کسی اور مقدمے میں شامل کرکے قید ہی رکھا جائے گا –
ہائیکورٹ کا تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل کی فوری رہائی کا حکم
38
previous post