گیس کی بندش کے ساتھ ہی لکڑی اور کوئلے کی قیمت دوگنا ہوگئی

سال 2022 پاکستانیوں کے لیے صرف تکالیف دکھ پریشانیاں � اور مصائب لے کر آیا ہے لوڈشیڈنگ کا عزاب سر پر رہا اور اب گیس نے بھی شہریوں سے منہ موڑ لیا ہے پاکستان کو ویسے تو اسلامی ممالک میں سب سے اہم ملک کہا جاتا ہے مگر جب رمضان اتا ہے تو افطاری کی اشیء مہنگی ہوجاتی ہیں عید پر کھانے پینے کی اشیاء لوگوں کی پہنچ سے دور کردی جاتی ہیں یہاں تک کہ آٹا اور چینی بھی چھپاکر بلیک میں بیچی جاتی ہے اور اب جب سے دکانداروں کو علم ہوا ہے کہ گیس غائب ہونے والی ہے انھوں نے لکڑی اور کوئلہ دوگنا مہنگا کردیا ہے – �� ��
سردیو ں کی آمد کے ساتھ ہی گیس غا ئب، لکڑی اور کوئلہ بھی عوام کی قوت خرید سے باہر ہو گیا۔ ۔لکڑی1500 روپے من جبکہ کوئلہ120 روپے کلو تک پہنچ گیا۔تفصیلا ت کے مطا بق کوئلہ گزشتہ سال80 روپے فی کلو تھالیکن اب یہی کوئلہ مہنگا ہو کر 100ے 120 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے۔لکڑی گزشتہ سال800 روپے فی من تھی جبکہ ابھی1400سے 1500روپے فی من تک فروخت کی جا رہی ہے۔ جب دکان داروں سے اس کی وجہ پوچھی تو انھوں نے سارا ملبہ پٹرول اور ڈیزل کی قیمت پر ڈال دیا کوئلے کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ہر چیز اتنی مہنگی ہو چکی ہے کہ کوئلے کی سپلائی کیلئے بھی کرایے دگنے ہو چکے ہیں۔مہنگائی کی بدولت ہمارا کاروبار50 فیصد کم ہو گیا ہے۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے نے لکڑی اور کوئلے کی سپلائی کو بھی متاثر کر دیا ہے.

Related posts

احتجاجی کال ؛ملک میں 5 جولائی کو پٹرول پمپس بند ہونے کا خطرہ

تعمیراتی سیکٹر نے بھی حکومت کو ہڑتال کی دھمکی دیدی

پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی 5 جولائی سے ملک بند کرنے کی دھمکی