گیس بحران، ایل پی جی کی درآمد عدالت میں زیر بحث

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے رکن ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے سوئی ناردرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) کے خلاف درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایس این جی پی ایل گیس بحران میں متبادل دینے کے لیے اقدامات نہیں کرتی۔

جسٹس چوہدری اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی جس میں درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ ‘گیس ​​کی لوڈشیڈنگ کے خلاف کوئی متبادل تلاش کرنے کے بجائے سوئی ناردرن کمپنی نے سرکاری طور پر صرف 6 گھنٹے گیس کی دستیابی کا اعلان کیا’۔

image source: Daily Times

درخواست گزار کا کہنا تھا کہ ‘وفاقی حکومت بیرون ملک سے ایل پی جی گیس منگوانے کے معاہدے کر رہی ہے، غیر ملکی معاہدوں کے بجائے ایل پی جی کو مقامی طور پر تیار کرکے قیمتی زرمبادلہ بچایا جا سکتا ہے’۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملکی سطح پر گیس کی عدم پیداوار کا نوٹس لیا جائے اور مقامی پیداوار سے گیس پیدا کرنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور ہائیکورٹ نے درخواست گزار سے مزید دلائل طلب کرتے ہوئے سماعت 21 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

Related posts

عمران خان کی دونوں بہنوں کے خلاف عدالتی فیصلہ محفوظ

جو ججز کے خلاف مہم چلائے گا اڈیالہ جیل جائے گا؛ فل کورٹ کا فیصلہ

یہ 2 آسان سے کام کرلیں کوئی آپ سے زائید بل وصول نہیں کرسکے گا